بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور نگراں صوبائی کابینہ نے دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن کو اپنی اثاثوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی

  • June 21, 2018, 8:25 pm
  • Election 2018
  • 123 Views

بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور نگراں صوبائی کابینہ نے دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن کو اپنی اثاثوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور نگراں صوبائی کابینہ نے دو ہفتے گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن کو اپنی اثاثوں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی کے کے نگراں وزیراعلی اور انکی کابینہ نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیئے ہیں ،بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی 10رکنی کابینہ کے ارکان نے ابھی تک اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرائے اسی طرح سندھ کے نگراں وزیراعلی اور کابینہ کے ارکان نے اپنے اثاثے جمع نہیں کرائے الیکشن کمیشن کے مطابق نگراں وزیراعظم اور انکی کابینہ کے بعض ارکان نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرادیئے جو اخبارات میں شائع ہوچکے ہیں ،اسی طرح اور پنجاب کے نگراں وزیراعلی نے اثاثہ جات الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرائے ہیں تاہم بلوچستان کے نگراں وزیراعلی اور انکی 10رکنی کابینہ نے ابھی تک اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کرائے ،نگراں وزیراعلی کو اپنے اثاثے جمع کرانا ایک قانونی تقاضہ ہے جسے ہر صورت میں پورا کرنا ہوگا ۔