الیکشن 2018، کاغذات نامزدگی اپیلیں

  • June 21, 2018, 12:57 pm
  • Election 2018
  • 111 Views

بلوچستان کے الیکشن ٹریبونل میں اب تک 20 اپیلیں دائر ہوئیں جس میں سے پانچ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔

بلوچستان ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر کردہ اپیلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ نے دائر اعتراضات کی سماعت کرتے ہوئے پانچ امیدواروں کے حق میں فیصلہ سانتے ہوئے آر او کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ان کا نام امیدواروں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

ان امیدواروں میں پی بی 12 نصیرآباد کے نظام دین، پی بی 16 جھل مگسی کے اورنگزیب، پی بی 12 نصیر آباد کے محمد قاسم، پی بی 11 نصیر آباد کے سائیں بخش اور این اے 260 نصیر اباد کے نصر اللہ شامل ہیں۔ ان اپیلوں کے فیصلے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے ٹریبونل میں ہوئے۔ 22 جون تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔