کوئٹہ: دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد زخمی

  • June 21, 2018, 10:27 am
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سریاب کسٹم کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے دو افراد زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق بدھ کی شب سریاب کے علاقے کسٹم کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد علی محمد اور فراز زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔