سریاب روڈ، صفائی کی ناگفتہ بہ صورتحال، پانی کی قلت، مکین پریشان

  • June 21, 2018, 10:27 am
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے قدیم علاقے سریاب روڈ کی کثیر آبادی منتخب نمائندوں و متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث گھمبیرمسائل کاشکار ہے خستہ حال سڑکیں تجاوزات کی بھر مار ٹریفک مسائل اور صفائی کی دگرگوں صورتحال طویل عرصے سے حکومت اور انتظامیہ کی کارکردگی کامنہ چڑھا رہی ہے تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ کے گنجان آبادی والے علاقے اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ متعلقہ اداروں اور منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث علاقے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہے ہیں، صفائی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں پینے کا صاف پانی بھی نایاب ہے لوگ ٹینکروں پر انحصار کررہے ہیں یہاں پر پھر دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے میں اسٹریٹ لائٹس کا بھی نام و نشان نہیں، سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحتبجری ڈال رکھی ہے جبکہ نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے ابلتے گٹروں کے باعث لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا ہے صوبائی دارالحکومت کا قدیم سریاب روڈ انتظامیہ حکومت اور منتخب نمائندوں کی بے حسی کی وجہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے تاجروں اور رہائشیوں کا کوئی پرسان حال نہیں اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ

کوئٹہ کا سب سے قدیم علاقہ مسائلستان بن گیا ہے سریاب روڈ و اطراف کی کلیوں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہیں، اسٹریٹ لائٹس غیر فعال جبکہ بعض کلیوں میں اسٹریٹ لائٹس ناپید ہیں نکاسی آب کا نظام بہی انتہائی ناقص ہے بعض جگہوں میں مکینوں نے خود ساختہ نالیاں بنا رکھی ہیں گندہ پانی سڑکوں پر بہتا رہتا ہے مکینوں نے بتایا کہ علاقے میں ہر طرف کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے نکاسی آب کا نظام بھی انتہائی ناقص ہے ابلتے گٹروں کے باعث لوگوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔