پاکستان ریلوے کا عید سپیشل آپریشن مکمل

  • June 20, 2018, 10:09 am
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے کا عید سپیشل آپریشن 19جون کو مکمل ہو گیا۔ پانچویں عید سپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے گذشتہ صبح سات بجے روانہ ہو کر کوٹ ادو،مظفر گڑھ ،کندیاں ،داؤدخیل ،جنڈ اور اٹک سٹی سے ہوتی ہوئی رات سوادس بجے راولپنڈی پہنچی ۔عید سے پہلے پاکستان ریلوے کراچی،کوئٹہ اور راولپنڈی سے چار خصوصی ٹرینیں چلا چکا ہے جبکہ دوسری طرف گزشتہ روز 18جون سے پاکستان ریلویز نے ’’سمر ویکیشن سپیشل‘‘ کا بھی اعلان کے مطابق آغاز کر دیا ہے ۔