عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکول اور دفاتر کھل گئے، حاضری معمول سے کم رہی

  • June 20, 2018, 10:06 am
  • National News
  • 40 Views

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کوئٹہ میں عید کی تعطیلات کے بعد سرکاری اسکول اور دفاتر کھل گئے ہیں۔ اسکولوں اور دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔سول سیکریٹریٹ میں بھی ملازمین صبح سویرے پہنچ گئےلیکن حاضری معمول سے کم نظر آئی۔ ملازمین کے مطابق اندرون بلوچستان جانے والے ملازمین تاخیر سے دفاتر کا رخ کرتے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں ٹیچرز تو آئے لیکن زیادہ تر طلبا اسکول سے غائب رہے جبکہ بیشتر نجی اسکول انتظامیہ نے پیر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔سرکاری دفاتر میں کام نہ ہونے کے برابر ہوا، جبکہ شہر کی اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر کم رش رہا۔، سڑکیں سنسان رہیں، ملازمین کی اکثریت نے چھٹیاں منانے کے لئے مزید چھٹی لے رکھی ہےعید الفطر کی چھٹیوں پر جو پردیسی اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے گئے تھے، انکی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ہے ، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔سرکاری ، غیر سرکاری ملازمین اہل خانہ کے ہمراہ واپس شہروں کی جانب لوٹ رہے ہیں ، پردیسیوں کا کہنا ہے کہ عزیز و اقارب کے ساتھ مل کر عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔کئی ایسے دفاتر بھی ہیں جن میں ملازمین کے آبائی علاقوں کو روانگی اور واپسی میں تاخیر کی وجہ سے روزمرہ امور کی انجام


دہی میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے دفاتر میں عملے کی حاضری بھی معمول کے مطابق ہونے کی بجائے کم رہی ۔ اسی طرح شہر بھر میں قائم کاروباری مراکز میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں۔