واسا کے غیرقانونی کنکشن کی تعداد4 لاکھ، رجسٹرڈ صارفین 70 ہزار

  • June 20, 2018, 10:05 am
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں واسا کی غیر قانونی کنکشن رکھنے والوں کیخلاف کارروائی التوا کا شکار،خمیازہ صارفین کو بھگتنا پڑرہا ہے، اکثر علاقوں میں واسا کی مین لائنوں سے پانی کے غیرقانونی کنکشنوں کی فراہمی سے پانی کی سپلائی کانظام متاثر ہونے لگاذمہ دار ذرائع کے مطابق اسوقت واسا کے غیر قانونی کنکشن کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ رجسٹرڈ صارفین کی تعداد 70ہزار کے لگ بھگ ہےاور ماہانہ ریکوری بھی نہ ہونے کے برابر ہے لیکن حکام کی عدم توجہی کے باعث غیرقانونی کنکشن رکھنے والوں کیخلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی جسکا خمیازہ عام صارفین کوبھگتنا پڑ رہا ہے اور انہیں شدیدقلت آب کا سامنا ہے قابل افسوس امر یہ ہے کہ اب بھی شہر کے وسطی ونواحی علاقوں میں پانی کی مین لائنوں سے غیرقانونی کنکشن لگائے جارہے ہیں جبکہ واسا ایکٹ کے مطابق صرف برانچ لائن سے ہی کنکشن فراہم کیاجاسکتا ہے کیونکہ مین لائن سے کنکشن کی فراہمی کی وجہ سے پانی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوتی ہےضرورت اس امر کی ہے کہ واسا حکام بلاتفریق غیرقانونی کنکشن رکھنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائیں عوامی وسماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی کنکشن رکھنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور فی الفور مین لائنوں سے