صوبائی دارالحکومت کیلئے ملنے والے ستر ارب روپے کی تحقیقات کرائی جائے

  • June 15, 2018, 6:42 pm
  • Political News
  • 126 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابقہ دور میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی خوبصورتی ترقی کیلئے ملنے والے ستر ارب روپے کے فنڈزکہاں خرچ کئے گئے ہر ایم پی اے کو اپنے اپنے منصوبوں سے عوام کو آگاہ کرنا چاہیے ان خیالات کااظہار سماجی وقبائلی رہنماء حاجی محمد عمر قریش نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں کیونکہ ستر ارب روپے خطیر رقم ہے ان فنڈز کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے کیونکہ کوئٹہ شہر کی حالت جوں کی توں ہے عوام کو در پیش مسائل میں کمی آنے کی بجائے مزید بڑھ گئے ہیں ۔