قدرتی معدنیات کا جائزہ لینے کیلئے تھری ڈی سروے شروع کرنے کا فیصلہ

  • June 15, 2018, 6:42 pm
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)جیالوجیکل سروے آف پاکستان نےبلوچستان میں قدرتی معدنیات کے ذخائر کا جائزہ لینے کے لیئے تھری ڈی سروے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،ذمہ دار ذرائع کے مطابق جیالوجیکل سروے آف پاکستان نے بلوچستان کےقدرتی ذخائر سے مالا مال علاقوں میں تانبا، سونا، چاندی اور دھاتی معدنیات کے ذخائر کا جائزہ لینے کے لئے تھری ڈی سروے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ چار سال میں مکمل ہوگا جبکہ یہ سروےبلوچستان کے ضلع چاغی سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں کیا جائے گا تاکہ وہاں معدنیاتی وسائل کا جائزہ لیا جاسکے،ذرائع نےبتایا کہ معدنیات کا جائزہ لینے سے سے نہ صرف مخفی قدرتی وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا بلکہ بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گااور صوبے میں روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔