کچلاک روڈ پر وفاقی ملازمین کیلئے رہائشی منصوبہ تشنہ تکمیل

  • June 15, 2018, 6:41 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہائوسنگ فائونڈیشن حکام کی عدم توجہی وفاقی حکومت کی ملازمین کیلئے رہائشی کالونی کی تعمیر کا منصوبہ مذاق بن کر رہ گیا،قبضہ مافیا نے نظریں گاڑھ لیں،دس سال سے منصوبہ التوا کا شکار، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی دور حکومت میں صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے کچلاک روڈ پر وفاقی ملازمین کیلئے ہائوسنگ سکیم کا منصوبہ تیار کیا گیا تھا جو86 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس کامحض دروازہ اور چند ایک ماڈرن ہائوسز تعمیر کئے اور پھر کام ادھورا چھوڑ دیاگیا ماڈرن ہائوسز بھی اب کھنڈرات میں تبدیل ہوگئے ہیں چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے خانہ بدوشوں نے کالونی کو اپنا مسکن بنایا ہوا ہے ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ منصوبہ گزشتہ دس سالوں سے التواء کاشکار ہے جس پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی اگر صورتحال یہی رہی تو ہائوسنگ سکیم قبضہ مافیا کی نذر ہونےکا خدشہ ہے ذرائع کے مطابق ہائوسنگ سکیم میں پہلے مرحلے میں پانچ سو کے قریب مکانات تعمیر کئے جانے ہیں جس میں 80فیصد کوٹہ وفاقی ملازمین جبکہ20 فیصد کوٹہ صوبائی ملازمین کیلئے مختص کیا گیا ہے دوسری جانب سینٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی سکیم کو فعال کرنے کے حوالے سے اجلاس پر اجلاس طلب کئے گئے جو بے نتیجہ ثابت ہوئے سرکاری ملازمیں کا کہنا ہے کہ انہیں