الیکشن 2018کے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ، این اے 259کے 38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

  • June 14, 2018, 5:16 pm
  • Election 2018
  • 93 Views

الیکشن 2018کے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ، این اے 259کے 38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
سبی(این این آئی) الیکشن 2018کے کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کے بعد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ، این اے 259کے 38امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ پی بی 07کے تین امیدواروں پی پی پی کے ملک قائم الدین دہپال ،پشتونخوا ملی پارٹی کے سید نورا حمد شاہ اور فہمیدہ بی بی کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد مسترد ، 35امید واروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سبی میں عام انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کرنے اور جمع کرنے کاعمل مکمل ہونے کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے حلقہ این ائے 259سبی ،ڈیرہ بگٹی ،کوہلو اور بارکھان کے لیے کل38امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمد لانگوکے پاس جمع کرا ئے تھے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد جانچ پڑتال کا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا ہے حلقہ این ائے 259 کے ریٹرننگ آفیسر مسٹر ظہور احمدلانگو نے جانچ پڑتال کے دوران تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو درست قراردیتے ہوئے منظور کر لیاجبکہ پی بی 07سبی کم لہڑی کم بھاگ کے لیے ریٹرننگ آفیسرمس نائمہ مبین کے پاس کل 38امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے کاغذات نامزدگی وصولی اور جمع کرانے کے بعد کاغذات کے جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوچکا ہے کاغذات نامزدگی کے جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ آفیسر نائمہ مبین نے تین امید واروں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کر دیا کاغذات مسترد ہونے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار ملک قائم الدین دہپال،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امید وار سید نور احمد شاہ اور خاتوں امید وار فہمیدہ بی بی شامل ہیں35امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورہوگئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امید وار ملک قائم الدین دہپال اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امید وار سید نور احمد شاہ کے تائید کنندگان سرکاری ملازم ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے جبکہ پشتونخوا میپ کے خاتوں امیدوار فہمیدہ بی بی کے تائید کنندہ سرکاری ملازم اور تجویز کنندہ غیر حاضر ہونے کے باعث کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ۔