کوئٹہ شہر کے متعدد تھانوں کے سربراہ تبدیل کر دئیے گئے

  • June 13, 2018, 9:05 pm
  • National News
  • 792 Views

کوئٹہ شہر کے متعدد تھانوں کے سربراہ تبدیل کر دئیے گئے
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ شہر کے متعدد تھانوں کے سربراہ تبدیل کر دئیے گئے ،ڈی آئی جی پولیس عبدالرزاق چیمہ کے حکم سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انسپکٹر مدثر علی کو ایس ایچ اوبجلی روڈ تھانہ ،سب انسپکٹر اعجاز احمد کو ایس ایچ اوجناح ٹاؤن تھانہ ،سب انسپکٹر جواد حیدر کو بجلی روڈ تھانہ آپریشنز میں تعینا ت کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹر سلیم رضا کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے