قومی اسمبلی کی حلقہ NA272 لسبیلہ،گوادر کی نشست کے امیدوار محمد اسلم بھوتانی وندر پہنچ گئے

  • June 12, 2018, 5:59 pm
  • Election 2018
  • 314 Views

قومی اسمبلی کی حلقہ NA272 لسبیلہ،گوادر کی نشست کے امیدوار محمد اسلم بھوتانی وندر پہنچ گئے
لسبیلہ(این این آئی)قومی اسمبلی کی حلقہ NA272 لسبیلہ،گوادر کی نشست کے امیدوار محمد اسلم بھوتانی وندر پہنچ گئے ،بھوتانی رابطہ آفس وندر میں کارکنان اور علاقہ معززین سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 2018 میں میدان میں اترا ہوں عوام سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے مجھے لسبیلہ اور گوادر کی عوام پر پورا یقین ہے کہ مجھے کامیاب کرائیں گے ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا محور سمجھا ہے اور عوام نے ہمیشہ ہمیں سرخرو کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میری کارکردگی کو سامنے رکھ کر مجھے ووٹ دیں 2002 سے 2013 تک میں نے لسبیلہ میں جو کام کیے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں مجھے پورا امید ہے کہ عوام مجھے کامیاب کرائے گی، انہوں نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی کی نشست لسبیلہ،آواران سے نکال کر لسبیلہ،گوادر بنا دیا گیا ہے اس لیے اس بار سخت مقابلے کی توقع ہے کارکنان اپنی مکمل تیاری کریں ایک بڑے مقابلے کیلے ہم میدان میں اتر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ لسبیلہ کے عوام کی خدمت کی ہے اس بار دل چاہتا ہے کہ انشاء اللہ کامیاب ہوکر لسبیلہ کے ساتھ ساتھ گوادر کے اپنے بھائیوں کی بھی خدمت کرسکوں گوادر میں پینے کے پانی کا بڑا مسئلہ ہے حکمرانوں نے گوادر کے مسئلے کو ترجہی نہیں دی ہے ہم انشاء اللہ کامیاب ہوکر گوادر کے پانی کے مسئلے کے حل کیلے کوششیں کرینگے.محمد اسلم بھوتانی نے وندر میں مختلف شخصیات سے تعزیتیں بھی کیں۔۔