الیکشن 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری دن

  • June 11, 2018, 5:42 pm
  • Election 2018
  • 189 Views

کراچی‘لاہور(ویب ڈیسک)الیکشن 2018ءکیلئے ملک بھرمیں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری دن ہے ‘سندھ بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے‘امیدواروں کی تفصیلات نیب ، اسٹیٹ بینک سمیت متعلقہ اداروں کوارسال کردی گئی ہیں‘سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69 گجرات اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 30 سے کاغذات نامزدگی داخل کر دئیے گئے جبکہ مونس الٰہی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 30 سے کاغذات داخل کیے گئے ہیں‘مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف ، سابق صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاءاللہ بٹ اور سابق ایم پی اے چودھری محمد اکرام نے جنرل الیکشن 2018ءکیلئے سیالکوٹ شہر کی قومی و صوبائی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ‘گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا کے فرزند فرحان ظفرجھگڑا نے پشاورسے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-28 اورصوبائی اسمبلی حلقہPK-69سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں‘بلاول بھٹو زرداری (آج) پیر کے روز لاڑکانہ کے قومی

اسمبلی کے حلقہ این اے 200 پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے‘بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لئے 122 جبکہ صوبائی اسمبلی کے 51 حلقوں کے لئے 539 کاغذات نامزدگی فارم جمع ہوئے ہیں ‘پیپلزپارٹی،تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ کا اجراء نہ ہونے اوربعض امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں‘کراچی کی 44 صوبائی اور 21 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے 700سے زائدامیدواروں نے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں‘الیکشن کمیشن، ضلعی ریٹرننگ افسروں اور ریٹرننگ افسروں کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے ر ہے اورمختلف سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے این اے 254 سے ‘کامران ٹیسوری این اے 255 اور این اے 249 سے‘ سعید غنی نے این اے 244 اور پی ایس 104 ،اقبال محمد علی این اے 241 اور 242 ،پیپلزپارٹی کے وسیم اختر نے پی ایس 117 سے ، قادر خان مندوخیل این اے 249 ‘ ارشاد علی اورنسیم خان نے پی ایس 127 سے‘رانا محمد عقیل پی ایس 124 ،جاوید ناگوری پی ایس 107 ‘ پیپلزپارٹی کےسابق ایم این اے شاہجہاں بلوچ نے پی ایس 108 لیاری سے‘کنور نوید جمیل این اے 255 ‘ مولانا تنویر الحق تھانوی این اے 253 ،پی ایس 105 سے طارق محمود ‘ پی ایس 98 سے حاجی محمد اقبال ‘شاہین نواز این اے 244 اور پی ایس 128 سے ،عمران صدیقی پی ایس 96 ،محفوظ یار خان پی ایس 126 ، کامران رضوی این اے 243 اور پی ایس 123 ،پی ایس 93 سے افتخار انور خان ،پی ایس 126 سے تنویر افضل ،پی ایس 105 سے تصور الحق تھانوی ‘این اے 239 سے پی ٹی آئی کے اکرم چیمہ نے‘ پی ٹی آئی کے عابد جیلانی نے پی ایس 92 سے ،این اے 246 سے محمد انور ،این اے 251 سے سید خلیل احمد اور محمد آصف سعید ، پی ایس 112 سے لیاقت علی آسکانی، انور حسین، ایم کیو ایم کی افشاں قمبر اور میرطالب نے ،پی ایس 113 سے تاج محمد حنفی اور سلطان احمد نے، پی ایس 114 سے ایم ایم اے کے عزیز الرحمن، پی ایس پی کے طارق جاوید خان، پی ایس پی کے ایاز خان اور ایم کیو ایم کے احمد شاہ آفریدی نے ، شاہین نواز نے این اے 244 اور پی ایس 128 سے ،پی ایس 98 سے حاجی محمد اقبال نے اورتاجررہنما ایاز موتی والا نے حلقہ این اے 243 اور پی ایس 110 ۔111 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔پی پی ویمن ونگ کی صدر شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی کے لئے اورخیرالنساء مغل نے صوبائی اسمبلی کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔