آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری

  • June 11, 2018, 5:21 pm
  • National News
  • 135 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) آل بلوچستان این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام 120 ویں روز بھی احتجاج جاری رہا ، ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری خادم حسین ، پریس سیکرٹری مولوی فداالرحمٰن اور دیگر نے کہا کہ یہ ہمارا حق بنتا ہے کہ حکومت میرٹ پر ہمیں بھرتی کرے ، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کوئی حکومتی شخص ہمارے پاس آیا اور نہ ہمارے مطالبات تسلیم کیے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملازمت فراہم کیاجائے انہوں نے کہا کہ ہم اپنا احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے جاتے۔