کوئٹہ سبی شاہراہ پر تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے بچہ ہلاک

  • June 11, 2018, 5:20 pm
  • Breaking News
  • 268 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ سبی شاہراہ پرتیزرفتار ٹریکٹر تلے کچل کر 13سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے کوئٹہ سبی شاہراہ پر رہائش پذیر 13سالہ بچہ حمید اللہ اتوار کو گھر کے قریب سڑک کنارے کھڑا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر تلے کچل کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔