تحریک انصاف نے پی بی32 سے خاتون امیدوار کو ٹکٹ جاری کردیا

  • June 11, 2018, 5:20 pm
  • Election 2018
  • 225 Views

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے عام انتخابات کے لیے سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ، فہمیدہ کوثر جمالی کو PB-32کوئٹہ سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کر دیا، وہ تحریک انصاف بلوچستان وومن ونگ کی صدر بھی رہ چکی ہیں اور ان کی پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات ہیںبیان کے مطابق حلقہ PB-32کوئٹہ کے لیے دیگر اور بھی درخواستیں موصول ہوئی تھیں جب کہ پارٹی نے فہمیدہ کوثر کو اس حلقے کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیا۔