مدرسۃ البنات فقیرمحمد روڈ میں قلت آب

  • June 11, 2018, 5:19 pm
  • National News
  • 240 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)اہلیان مدرسۃ البنات فقیر محمد روڈ کے اکرم مینگل، عبدالستار درانی، خان محمد جدون اور الہی بخش کاکڑ اوردیگر نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں پانی کی شدید قلت ہے انہوں نے واسا حکام سے صورتحال کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نےکہا کہ اگرپانی کی قلت دور نہ کی گئی تو علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔