انتخابات میں کامیاب ہو کر روٹی کپڑا مکان کے منشور پر عمل کرینگے

  • June 11, 2018, 5:19 pm
  • Election 2018
  • 207 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ برسراقتدار آ کر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر دیں گے یہ بات انہوں نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک اور عوام کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کرکے بلوچستان عوام کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بےنظیر بھٹو نے عوام کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے بہت منصوبے بنائے اور ادارے قائم کئے لوگ ایسی لیڈرشپ چاہتے ہیں جو ان کےمسائل حل کرے، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرسکتی ہے ا نہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر روٹی کپڑا مکان کے منشور پر عمل کریں گے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کیلئے امید کی کرن ہیں۔