پی بی28کوئٹہVمیں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے،عبدالعزیز قریشی

  • June 11, 2018, 5:14 pm
  • Election 2018
  • 367 Views

پی بی28کوئٹہVمیں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے،عبدالعزیز قریشی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیاب ہو کر حلقے کے بنیادی مسائل حل کریں گے یہ بات انہوں نے پی بی28کوئٹہV میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیانہو ں نے کہا کہ شہر کے اہم علاقوں پر مشتمل حلقہ گو نا گوں مسائل سے دوچار ہے بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار ہیں اگر حلقے کے عوام نے اعتماد کیا تو ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیں گے میرٹ پر روز گار کے مواقع دئیے جائیں گے تا کہ نوجوان معاشرے میں با عزت طریقے سے زندگی بسر کر سکیں۔