بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتریں گے

  • June 10, 2018, 4:44 pm
  • Election 2018
  • 617 Views

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتریں گے
لسبیلہ(این این آئی) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست پر میدان میں اتریں گے کاغذات نامزدگی جمع، تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی صدر نواب آف لسبیلہ جام کمال خان NA272 لسبیلہ،گوادر کی قومی اسمبلی کی نشست کیلے الیکشن میں حصہ لیں گے اس سلسلے میں باپ کے مرکزی صدر و سابق وفاقی وزیر جام کمال خان کے کاغذات نامزدگی انکی ہدایت پر انکے ترجمان وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب لالا محمد یوسف بلوچ نے ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کردیئے. اس موقع پر پارٹی رہنماؤں وڈیرہ عطاء اللہ بلوچ، میر شاہجان جاموٹ،محمد اسلم سوری، رئیس عالم سور سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔