اسلام ہمیں رواداری اور رحم دلی کا درس دیتا ہے ، صوبے کے مخیر اور صاحب اسطاعت افراد پسے ہوئے طبقے کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری

  • June 10, 2018, 4:29 pm
  • National News
  • 61 Views

اسلام ہمیں رواداری اور رحم دلی کا درس دیتا ہے ، صوبے کے مخیر اور صاحب اسطاعت افراد پسے ہوئے طبقے کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری
کوئٹہ(این این آئی) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں رواداری اور رحم دلی کا درس دیتا ہے ، صوبے کے مخیر اور صاحب اسطاعت افراد پسے ہوئے طبقے کی مدد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،عیدکا دن ایس او ایس چلڈرن ولیج کے یتیم بچوں کے ساتھ گزارونگا ،انہوں نے یہ بات اتوار کو ایس او ایس چلڈرن ولیج کے دورے کے موقع پر بچوں اور انتظامیہ سے خطاب کر تے ہوئے کہی، اس موقع پر نگراں وفاقی وزیرروشن خورشید بروچہ ، ایس او ایس کے جنرل سیکرٹری برگیڈ ئیر (ر) عبدالرزاق سمیت دیگر بھی مو جود تھے ،نگراں وزیراعلیٰ علاؤالدین مری نے کہا کہ انہوں نے وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ ایس او ایس ولیج کا کیا ہے ،یتیم و مسکین بچوں کی مدد اور دیکھ بحال کرنا عظیم کام ہے ہمیں اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ،ایس او ایس جیسے ادارے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی نمائندگی اور رہنمائی کر تے ہیں وہ ایسے بچوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بنا رہے ہیں جن کا کوئی والی وارث نہیں اسلام نے بھی ہمیں یتیم و مساکین میں مدد کرنے کا درس دیا ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ وزارت اعلیٰ کے مختصر عرصے میں میرے پاس پرامن الیکشن کروانے جیسی اہم ذمہ داری ہے لیکن میرے پاس جتنے بھی بڑے لوگ آئیں گے میں ان سے ایس او ایس ولیج کی ہر ممکن مدد کر نے کی اپیل کرونگا جبکہ میں خود بھی اپنے عمل سے اس ادارے کی مدد کرنے کے لئے بھر پور کوشش کرونگا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ملک کا نام خدمت خلق کے ذریعے روشن کی عبدالستار ایدھی مرحوم اسکی واضح مثال ہیں میں ایس او ایس ولیج کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوا ہوں ہمیں اپنے معاشرے میں ایسے کاموں کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ اگر مجھے اس نیک کام کے لئے اگر کسی سے بھیک بھی مانگنی پڑے تو اس کے لئے بھی تیار ہوں ،انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کا ہم پر بہت حق ہے وہ کسی بھی صورت اپنے آپ کا تنہا نہ سمجھیں میں عید کا دن بھی یہیں آکر کر گزارونگا