وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید کی تیاریاں عروج پر

  • June 10, 2018, 4:07 pm
  • National News
  • 255 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید کی تیاریاں عروج پر ہے دکاندروں نے رش کا فائدہ اٹھا کر قیمتوں میں اضافہ کر دیا کوئٹہ میں دن میں شدید گرمی کے باعث رش کم جبکہ رات کے اوقات میں زیادہ رش ہو تا ہے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالوں نے عید شاپنگ کے لئے کوئٹہ کا رخ کر لیا ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح وادی کوئٹہ میں بھی عید کی خریداریاں شروع ہو گئی خواتین، بچے اور مرد سب مل کر عید کی شاپنگ کر رہے ہیں کوئٹہ شہر میں زیادہ تر خریداری خواتین اور بچوں کی جبکہ مرد حضرات بھی خواتین سے پیچھے نہیں وہ بھی شاپنگ میں لگے ہوئے ہیں ماہ رمضان میں جہاں شدید گرمی ہے تو دن میں گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محدود ہو کر رہ جا تے ہیں افطاری کے بعد عید شا پنگ کے لئے نکل جاتے ہیں کوئٹہ شہر میں عید کی خریداری کے لئے کوئی کنٹرول نہیں ہے اور دکاندروں نے رشد کا فائدہ اٹھا کر قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی دو عید پر موقع ملتا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ کرے تا ہم شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں دکانداروں نے اپنے من پسند ریٹ مقرر کر کے غریب عوام کو عید کی شاپنگ سے بھی محروم کر دیا ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنیوالے شہریوں نے بھی عید شاپنگ کی خریداری کے لئے کوئٹہ کا رخ کر لی جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں، ستار روڈ، پرنس روڈ، لیاقت بازار، قندھاری بازار سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک پلان جاری کر دیا اور رش کی جگہ پر گاڑیوں کو کھڑی کرنے کو ممنوعہ قرار دیا ۔