چاغی پی بی 34میں اب تک 14افراد نے کا غزات نامزدگی جمع کردیئے

  • June 10, 2018, 3:56 pm
  • Political News
  • 346 Views

چاغی پی بی 34میں اب تک 14افراد نے کا غزات نامزدگی جمع کردیئے
دالبندین(این این آئی )چاغی پی بی 34میں اب تک 14افراد نے کا غزات نامزدگی جمع کردیئے ،تفصیلات کے مطابق چاغی کے صدر مقام دالبندین میں گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر میر محمد ہاشم نوتیزئی ،اور بی این پی کے رہنما سردار عبد الخالق نوتیزئی نے ریٹرنگ آفیسر دالبندین میں اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادیا اس موقع پر بی این پی کے رہنما حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی ،سردار عبد الخالق نوتیزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان نیشنل پارٹی ہمیشہ بلوچ قوم کی حق اور حقوق کی بات کی ہے اگر اللہ پاک نے ہمیں کامیابی دی تو خصوصا ضلع کے اندر کرپشن ،صحت ،ایجوکیشن ،بے روزگاری ،کا خاتمہ کیا جائے گا ،حاجی میر محمد ہاشم کا کہنا تھا میں نے این اے 268پر بھی کاغزات جمع کیا ہے، انشاء اللہ این اے 268پر بلوچستان نیشنل پارٹی کامیابی کی بھر پور کوشش کریگی نوشکی ،خاران ،اور چاغی کی احساس محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا سیاست میں کوئی حرف آخر نہیں کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے ہماری کوشش بھی جاری ہے ،ضلع چاغی میں ایک ایسا مضبوط اتحاد بنایا جائے تاکہ ضلع چاغی کے عوام کی مفاد میں ہوں اس موقع پر سردار عبد االخالق نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے اپنا کاغزات جمع کردیا ہے پارٹی کا جو فیصلہ ہوگا اسی پر عمل در آمد کیا جائے گا ۔اس موقع پر ممتاز قبائلی رہنما میر حاجی عرض محمد بڑیچ کے کاغزات نامزدگی فارم پی بی 34کے انکے صاحبزادے حاجی طارق بڑیچ ودیگر اتحادیوں نے بھی ریٹرنگ آفیسر دالبندین میں جمع کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے کہا آذاد حیثیت سے ہم نے اپنی کاغزات نامزدگی جمع کرادیا ہے ابھی تک کسی کے ساتھ بھی اتحاد یا کسی قسم کی بات نہیں ہوئی ہے ضلع چاغی پی بی 34میں ابتک 14امیدواروں نے کاغزات نامزدگی جمع کردیا ہے ۔