کالا باغ ڈیم جیسے مردگھوڑے میں جان ڈالنے کی انتہائی خطرنا ک نتائج برآمد ہوں گے ، عوامی نیشنل پارٹی

  • June 8, 2018, 11:01 pm
  • Political News
  • 129 Views

کالا باغ ڈیم جیسے مردگھوڑے میں جان ڈالنے کی انتہائی خطرنا ک نتائج برآمد ہوں گے ، عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ (این این آئی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ کالا باغ ڈیم جیسے مردگھوڑے میں جان ڈالنے کی انتہائی خطرنا ک نتائج برآمد ہوں گے ،یہ ایک ناقابل عمل منصوبہ ہے ،ملک کی تین اکائیں اس کے تعمیر کیخلاف قراردادیں پاس کرچکی ،اس ایشو کو اٹھاکر کچھ قوتیں بڑے صوبے کی حمایت حاصل کرنے اور منظور نظر پارٹیوں کی ووٹ بینک اور ہمدردیاں بڑھانے ’’پری پول رگنگ‘‘ کیلئے راہ ہموار کررہی ہے جو کسی صورت قابل قبول عمل نہیں ،باچاخان مرکز سے جاری کردہ صوبائی بیان میں کہاگیا کہ کالا باغ ڈیم منصوبہ فیڈریشن کے حق میں نہیں متنازعہ ایشو کو ایک ایسے وقت اٹھایا جارہاہے جب ملک میں عام انتخابات کا اعلان ہوچکا ،وقت کی انتخاب کو دیکھتے ہوئے محسوس ہورہاہے کہ منظور نظر پارٹی کے ووٹ بینک اور ہمدردیاں بڑھانے کیلئے اس طرح کے قبل از انتخاب دھاندلی کی راہ ہموار کی جارہی ہے ،بیان میں کہاگیا کہ کالا باغ پشتونخواکیلئے ’’کالا‘‘ اور پنجاب کیلئے ’’باغ ‘‘ ہے کیونکہ اس کے تعمیر سے نوشہرہ،مردان ،چارسدہ ،پشاور سمیت کئی اضلاع ڈوب کر سیم وتھور کا شکار ہوجائیں گے اور دوئم کہ سندھ بنجر بن جائیگا ،بیان میں کہاگیاکہ کالا باغ ڈیم ایک ناقابل عمل منصوبہ ہے لہذا اس طرح کے متنازعہ ایشو کو چھیڑنا پہلے سے امن وامان ،بدامنی وبیروزگاری کے ہاتھوں لاچار بے بس عوام مزید ایک ایک دوسرے منتفر ہوجائیں گے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاسی ایشوز کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لاکر اس پر رائے اور افہام وتفہیم کے ذریعے کوئی قابل قبول حل نکالا جائے نہ کہ عدالتی احکامات کے ذریعے ایسے متنازعہ ایشوز کوچھیڑا جائے ،بیان میں کہاگیا کہ اگر بجلی کی پیداوار بڑھانا مقصود ہے تو بھاشاڈیم ،کٹنرزہ ڈیم ،کالاباغ سے زیادہ بجلی پیدا کرسکے گا اور اس کی عمر کالاباغ سے زیادہ لاگت کم اور پیداوار کئی گنازیادہ ہے ،بیان میں کہاگیا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے اس حوالے سے واضح موقف رکھتی ہے اور کسی صورت پشتونوں اور دیگر محکوم قومیتوں کے مفادات کے برخلاف عمل کی اجازت نہیں دے سکتی ۔