دکی سے رپورٹ ہونے والا موجودہ کیس پاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے ٗرپورٹ

  • June 8, 2018, 10:55 pm
  • Political News
  • 88 Views

بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ
دکی سے رپورٹ ہونے والا موجودہ کیس پاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے ٗرپورٹ
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں دکی کے علاقے کلی بابڑان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پولیوکا شکار 18 مہینے کا بچہ ہوا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ گزشتہ 6 مہم کے دوران بچے کو صرف ایک بار ویکسین دی گئی ٗ 5 بار مہم کے دوران بچہ گھر پر دستیاب نہیں تھا۔وا ضح رہے کہ اس سے قبل بھی دکی سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پہلاکیس مارچ اور دوسرا مئی میں رپورٹ ہوا تھا۔دکی سے رپورٹ ہونے والا موجودہ کیس بلوچستان کے ساتھ ساتھ پاکستان کا بھی پولیو کا تیسرا کیس ہے۔