سابقہ ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نے پی بی دس سے آزاد امیدوار میر طارق مسوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے

  • June 8, 2018, 10:51 pm
  • Political News
  • 93 Views

سابقہ ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نے پی بی دس سے آزاد امیدوار میر طارق مسوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے
سوئی( این این آئی )سابقہ ایم پی اے ڈیرہ بگٹی نے پی بی دس سے آزاد امیدوار میر طارق مسوری نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے اس موقع سابقہ ایم پی اے میر طارق مسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوِئے کہا کہ وہ آئندہ آنے والے الیکشن میں حیران کن نتائج دئینگے انھوں نے سابقہ حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ہر طرف کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم کرکے صرف اپنا بینک بیلنس بڑھائے اور کہیں پر عوامی فلاح و بہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا جس کا واضح ثبوت ڈیرہ بگٹی میں زچہ و بچہ سینٹر کا نہ ہونا ہے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اقتدار میں آکر ڈیرہ بگٹی میں ہیلتھ سمیت پانی جیسے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے خاطر ووٹ کا سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔