بلوچستان ہائیکورٹ،مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  • June 7, 2018, 6:05 pm
  • Political News
  • 89 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پرمشتمل بینچ نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خوردبرد ریفرنس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیاہے ۔گزشتہ روز درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین ایڈووکیٹ اور مشتاق احمد رئیسانی کے کونسل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔