جس شخص نے اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا، رانا ثناء اللہ

  • June 7, 2018, 5:53 pm
  • National News
  • 85 Views

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری پر شدید تحفظات ہیں، بدقسمتی ہے کہ جس شخص نے ایک اسکول نہیں چلایا وہ صوبہ چلائے گا۔

پروفیسر حسن عسکری کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہ کہ حسن عسکری مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ حسن عسکری جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کی قیادت کوتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ پروفیسر حسن عسکری سے غیر جانبدار اور میرٹ پر کام کی توقع نہیں کی جاسکتی۔

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ حسن عسکری کی تقرری پر تحریری طورپر تحفظات سے آگاہ کردیا ہے، ان کے اقدامات کو چیلنج کرسکتے ہیں۔