میر ظفر اللہ خان جمالی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

  • June 7, 2018, 5:52 pm
  • Breaking News
  • 99 Views

پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ بلوچستان کو ایک اور بڑا زخم دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے

ملک میں جنرل الیکشن سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہےاور اس کا اگلا ہدف سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی ہیں جنہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میر ظفر اللہ خان جمالی نے پی ٹی آئی رہنمایار محمد رند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پارٹی میں شمولیت کے فیصلہ سے آگا ہ کیا۔انہوں نے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا بھی عندیہ دیا۔

ٹیلیفونک رابطے میں یار محمد رند کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔یا رمحمد رند نے چیئرمین تحریک انصاف کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے اور سابق وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات بھی جلد متوقع ہے ۔