نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کے حوالے

  • June 5, 2018, 7:19 pm
  • National News
  • 432 Views

بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر تاحال اتفاق نہ ہوسکا،ذرائع کے مطابق اب نگراں وزیر اعلیٰ کا فیصلہ 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کرےگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی پارلیمانی کمیٹی میں چاکر سرفراز ڈومکی، طاہر محمود اور امان اللہ نوتیزئی شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے نواب ثناء اللہ زہری، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور لیاقت آغا شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ کے لیے حکومت نے شوکت پوپلزئی اور علاؤالدین مری کے نام تجویز کیے، اپوزیشن کی جانب سے اسلم بھوتانی اور اشرف جہانگیر قاضی کے نام سامنے آ رہے ہیں ۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کے درمیان آج مشاورتی بیٹھک ہوگی۔