انتخابات میں ہمیں بلوچستان سے بڑی خوشخبری ملے گی، اسفندیار

  • June 5, 2018, 7:18 pm
  • National News
  • 711 Views

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہاہے کہ اس بار انتخابات میں اےاین پی کو بلوچستان سے بڑی خوشخبری ملنےوالی ہے۔

چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ2013ء کے الیکشن میں دیگر جماعتیں انتخابی مہم چلارہی تھیں جبکہ وہ جنازےاٹھا رہے تھے۔

سربراہ اے این پی نے مزید کہا کہ کالا باغ ڈیم اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کالا باغ صرف پنجاب کی زمینوں کو سیراب کرنےکا منصوبہ ہے۔

اسفندیار ولی نے یہ بھی کہا کہ حکومت ڈیم بنانےمیں مخلص ہےتو بھاشا ڈیم اور منڈا ڈیم کی تعمیر پر کام شروع کرے۔