عمران خان کو کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے، عائشہ گلالئی

  • June 5, 2018, 7:17 pm
  • National News
  • 210 Views

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ریحام خان کی کتاب سے بے نقاب ہونے کا ڈر ہے اور پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کون نہیں جانتا ،وہ اپنے کردار کی وجہ سے عالمی سطح پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اخلاقی زوال کا شکار شخص ہے، وہ ریحام خان کے خلاف مافیا کو سپانسر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران 62،63 پر بھی پورے نہیں اترتے،ان کا کردار بھی درست نہیں اور وہ حکومت نہیں چلا سکتے۔