سیٹلائٹ ٹائون و ملحقہ علاقو ں میں تجاوزات کی بھرمار

  • June 5, 2018, 7:13 pm
  • National News
  • 170 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سیٹلائٹ ٹائون منی مارکیٹ اور پرانا بس اڈہ میں تجاوزات کی بھر مار ‘ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا مکینوں کے مطابق پرانا بس اڈہ سے منی مارکیٹ تک ریڑھی بانوں نے سڑکوں کے اطراف پر قبضہ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں جس کے باعث راہگیروں کو بھی مشکلات در پیش ہیں خاص طور پر صبح ‘دوپہر اور افطار کے وقت صورتحال گمبھیر ہو جاتی ہے متعلقہ حکام کو بارہا آگاہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہو ں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور تجاوزات ختم کی جائیں۔