ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کا مقدمہ ،گواہ کا بیان قلم بند نہ ہوسکا

  • June 5, 2018, 7:12 pm
  • National News
  • 360 Views

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ ون کے جج دائود خان ناصر کے روبرو پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کے خلاف ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس کے دوران سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی زاہد علی خان ایڈووکیٹ نے کی ،کیس کی سماعت کے دوران سینئر کونسل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلم بند نہ ہوسکا بلکہ بغیر کسی پیشرفت کے سماعت 25جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔