کواری روڈ :ہسپتال کی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری

  • June 5, 2018, 7:12 pm
  • National News
  • 311 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کواری روڈ چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ سے موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ پولیس کے مطابق جناح ٹائون کا رہائشی شہزاد احمد گزشتہ شام اپنی موٹرسائیکل چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں کھڑی کر کے گیا اور جب واپس آیا تو موٹرسائیکل غائب تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔