ملک بھر کی مساجد میں آج فرزندان توحید اعتکاف پر بیٹھیں گے

  • June 5, 2018, 7:12 pm
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحید آج منگل 20ویں رمضان کو اعتکاف میں بیٹھیں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی تفصیلات کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے والوں کیلئے شہر کی بڑی مساجد میں انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں۔