میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات یکم اگست 2018سے منعقدہوں گے

  • June 5, 2018, 7:05 pm
  • Education News
  • 337 Views

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت صوبہ بھر میں میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات یکم اگست 2018سے منعقدہوں گے،بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیہ کے مطابق وہ امیدوار جو میٹرک کے سالانہ امتحانات 2018میں فیل ہوئے وہ بغیر لیٹ فیس کے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات کیلئے فارم 4جولائی 2018سے جمع کراسکتے ہیں، 500روپے لیٹ فیس کیساتھ امتحانی فارم 12جولائی جبکہ ڈبل فیس کیساتھ امتحانی فارم 23جولائی 2018تک جمع کئے جاسکتے ہیں، سائنس گروپ کے امیدواروں کیلئے امتحانی فیس 1750روپے جبکہ آرٹس گروپ کے امیدواروں کیلئے 1700امتحانی فیس مقررکی گئی ہے