بلوچستان کی حالات خراب کرنے کیلئے بعض ہمسایہ ممالک سازشیں کررہی ہے

  • June 5, 2018, 7:03 pm
  • Political News
  • 226 Views

کوئٹہ(اے این این)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کی حالات خراب کرنے کیلئے بعض ہمسایہ ممالک سازشیں کررہی ہے جس سے سویلین اور سیکورٹی ادارے ملکر اس سازشوں کو ماضی کی طرح ایک بار پھر ناکام بنائینگے دہشتگردی کے پیچھے وردی نہیں نام نہاد دہشتگرد ہے غلط راستے پر جانے اور چند ٹکوں کی خاطر ملک کیخلاف سازشیں کرنیوالے واپس آکر ہمارے صفوں میں شامل ہو جائے پشتونوں کی رہنمائی کرنیوالوں نے تمام مفادات اپنے خاندان تک محدود کیے پہلے غلام کی حیثیت سے سیاست کررہے تھے آج بلوچستان کی سطح پر خود مختار جماعت بنا کر اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے ،یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر منظور خان کاکڑ،مرکزی رہنماء سینیٹر نصیب اللہ بازئی ،پارٹی آرگنائزر ملک خدائے بخش لانگو نے ممتاز قبائلی رہنماء عتیق الرحمن کاکڑ کی خاندان سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں بھی ہم نے بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے کیلئے خاموشی کی بجائے آواز بلند کی لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے نہ پہلے بلوچستان کے مسائل پر توجہ دی اور نہ ہی ہمارے ہوتے ہوئے انہوں نے اقدامات کیے یہی وجہ ہے کہ بلوچستان اگر چہ رقبے کے لحاظ سے ایک بہت بڑا صوبہ ہے لیکن دوسری جانب وفاقی حکومت کا نظر انداز ہونے کے باعث پسماندگی کا شکار ہے انہوں نے کہاکہ ہم نے غلامی کی زنجیریں توڑ دئیے اور بلوچستان کی سطح پر ایک ایسی جماعت بنائی جو خود مختار اور ڈٹ ہو کر بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم فیڈریشن کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط بنائینگے لیکن پھر فیڈریشن کو بھی بلوچستان کے حقوق دینا ہوگی انہوں نے کہاکہ بعض جماعتوں نے نوجوانوں کو زندہ باد اور مردہ باد تک محدودکیا ہے اورچچا،ماما کے لوگوں کو آگے لاکر ان کو مراعات دے رہے ہیں ہم غریب طبقے کو آگے لاکر ان کے مسائل حل کرینگے انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت بلوچستان سے گیس نکلتی ہے لیکن بلوچستان کے اکثر علاقے اس قدرتی نعمت سے بھی محروم ہے بلکہ اس وقت بلوچستان میں پینے کی پانی کا بھی قلت ہے انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت جس میں قوم پرست شامل تھے انہوں نے تعلیم اور صحت کو اولین ترجیح قراردیا لیکن جب اقتدار میں آکر تو انہوں نے تعلیم کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ ہم اقتدار میں آکر شفافیت ،چیک اینڈ بیلنس تعلیم صحت کی بہتری اور اداروں کی مضبوطی کیلئے اقدامات کرینگے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اداروں پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرکے کامیابی حاصل کی بلکہ سرحدوں کی حفاظت بھی صحیح طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں ہم نے کبھی انڈیا ،اسرائیل اور دیگر ممالک کے فوج کی حمایت نہیں کی بلکہ ان کی مخالفت کی اپنے فوج کی حمایت کی اس حوالے سے ہمیں کوئی غدار کہتے ہیں تو ہمیں قبول ہیں اس موقع پر قبائلی رہنماء عتیق الرحمن کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اپنے خاندان سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں اورامیدکرتاہوں کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے مسائل حل اور قوموں کے درمیان نفرتوں کے خاتمے کیلئے اقدامات کرینگے ۔