ایک ماہ الیکشن ملتوی کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد جائز اور اصولوں پر مبنی

  • June 5, 2018, 6:58 pm
  • Political News
  • 344 Views

ڈیرہ بگٹی( آن لائن)سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایک ماہ الیکشن ملتوی کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی کی قرارداد جائز اور اصولوں پر مبنی تھا کیونکہ گرمی میں شدت اور دیگر چند ایشوز کے باعث پولنگ کے دوران ٹرننگ آوٹ میں کمی ہوسکتی ھے جبکہ بلوچستان کے نگران وزیر اعلی' کے ایشو پر اپوزیشن کا رویہ انتہائی غیرمناسب تھا انہوں نے یہ بات چیت آر او آفس ڈیرہ بگٹی میں آنے والے الیکشن میں بحیثیت ایم پی اے اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرانے کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نگران وزیر اعلی' کے ایشو پر پشتونخوامیپ اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن خود تقسیم تھی جبکہ اپوزیشن کا رویہ بھی انتہائی غیرمناسب تھا ایک سوال کے جواب میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ آنے الیکشن میں اپنی 5 سالہ کارکردگی کے باعث انہیں کامیابی کی امید ہی نہیں بلکہ سو فیصد یقین بھی ھے کیونکہ جتنے ترقیاتی کام قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہ ہوسکے وہ کام عوام کے سامنے ہیں ضلع بھر میں سڑکوں کی جال بچھا دی گئی ھے لوگوں کو بے پناہ ملازمتیں ملی ہیں کئی ایم سڑکیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ علاقے میں امن و امان کا سہرا سو فیصد عوام اور سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے کیونکہ امن و امان کے قیام میں عوام اور سیکورٹی فورسز کی بے پناہ قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں بلوچستان میں بلوچ عوام اور پاکستان کے مفادات کی تحفظ جان ہتھیلی پر رکھ کر کی ہے ہم نے دہشت گردوں کی گولی سے ڈرے ہیں اور ووٹ کی بیلٹ پیپر سے کیونکہ ہمیں کامیابی کی امید ہی بلکہ سو فیصد یقین بھی ہے۔