سنجدی میں کوئلہ کان بیٹھنے سے چار مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی

  • June 3, 2018, 4:29 pm
  • Breaking News
  • 397 Views

کوئٹہ( آن لائن)کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان بیٹھنے سے چار مزدور جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنا یہ تیسرا واقعہ ہے تا ہم حکومتی سطح پر کوئلہ کانوں سے متعلق کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان بیٹھ گیا جس کے باعث چھ مزدور پھنس گئے کا رروائی کرنے کے بعد چار مزدوروں کی لاشیں نکا ل لی گئی جن میں محمد رحمان یار خان ، بادشاہ وزیر اور غلام محمد شامل ہے جن میں سے تین کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ جبکہ ایک کا تعلق قلات سے بتایا جاتا ہے لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا کوئٹہ میں چند ہفتوں کے دوران کان بیٹھنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے، چیف مائینز انسپکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ سنجدی میں کان حادثے میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر کے مکمل کر دیا چار لاشوں کونکال دیا جبکہ دو زخمی ہو گئے کوئٹہ میں کوئلے کی دو کانیں بیٹھ گئیں، 18 کان کن جاں بحق یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے دو مختلف علاقوں مارواڑ اور اسپین کاریز میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعات پیش آئے تھے دونوں حادثات میں مجموعی طور پر 18 مزدور جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق سوات کے علاقے شانگلہ سے تھا جن کی میتیں بعدازاں آبائی علاقے بھیجی گئیں۔