سریاب اورگردونواح میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ افسوسناک ہے، بی این پی

  • June 2, 2018, 5:30 pm
  • Political News
  • 295 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر احمد نواز بلوچ ، جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات یونس بلوچ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سریاب ‘ لوڑ کاریز ، غریب آباد سمیت بیشتر علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور بلوں میں کئی گنا اضافہ قابل مذمت ہے کیسکو نے مرضی کے مطابق بل بھیجے ہیں جس سے عوام پریشانی سے دوچار ہیںکیسکو کو عوام دشمن اقدام کسی بھی صورت قابل قبول نہیں رہنمائوں نے کہا کہ اسی طرح غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بھاری بل بھجوانا قابل تشویش ہے پہلے ہی سریاب کے عوام کو معاشی طور پر پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی اور اب رہی سہی کسر اس طرح پوری کی جا رہی ہے ۔