یوم شہادت حضرت علیؓ کے جلوس کے حوالے سے اجلاس، مختلف تجاویز پر غور

  • June 2, 2018, 5:30 pm
  • National News
  • 173 Views

کوئٹہ(آئی این پی )ڈی آئی جی آپریشن عبدالرزاق چیمہ کی صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اکیسویں رمضان المبارک کو حضرت علیؓ کی شہادت کے حوالے سے نکالے جانے والے ماتمی جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا جس میں ایس ایس پی آپریشن متعلقہ تھانوں کے ایس پیز مختلف محکموں کے افسران، مرکزی انجمن تاجران کے سیکرٹری اللہ داد ترین ، علمائے کرام اہل تشیع کے عہدیدار شیعہ کانفرنس جلوس کے روٹ کے میٹروپولیٹن کے کونسلرز نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشن نے اجلاس کو حفاظتی انتظامات سے آگاہ کیا اور شرکاء اجلاس کی جانب سے تجاویز نوٹ اور قابل عمل تجاویز کو سیکورٹی پلان کا حصہ بنایا ۔ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ اور شرکاء اجلاس نے مرکزی انجمن تاجران کے کردار اور تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے ترجمان اللہ داترین نے گزشتہ سال حفاظتی انتظامات کے نام پر کوئٹہ کے شہریوں کو پیش آنے والی دشواریوں کا ذکرکرتے ہوئے بتایا چونکہ جلوس رات دس بجے کے بعد نکلتا ہے اور سیکورٹی ادارے افطاری سے پہلے راستے بند کردیتے ہیں جس سے روزہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا اورشہر میں شدید ٹریفک جام ہوجاتا ہے لہٰذاہمارا مطالبہ ہے کہ جلوس کے روٹ کے راستے نماز مغرب کے بعد سیل کئے جائیں۔دوسری جانب اکیسویں رمضان کو عید