کوئٹہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل کیاجائے،رحیم کاکڑ

  • June 2, 2018, 5:29 pm
  • Political News
  • 327 Views

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر ناظم کوئٹہ ممبر میٹروپولیٹن رحیم کاکڑ سرور بازئی نسیم الرحمٰن سلیم قریشی چچا بشیر میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ لیاقت علی درانی عبدالغفار بادینی منظور سرپرہ محمد شریف کرد محمداکبر کلیم اللہ جاوید احمد محمدیوسف محمد نسیم نے واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی سپلائی کو ممکن بنایا جائے کیونکہ رمضان شریف میں عوام کو بہت مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے بیان میں افسوس کااظہار کیاگیا ہے کہ ٹھیک منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اور شہر کو اس وقت ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیاگیا ہے بیان میں ایم ڈی واسا اور دیگر تمام افسران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پہلی فرصت میں شہریوں کے پانی کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں بیان میںواپڈا کیسکو سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹیوب ویلوں کی بجلی نہ کاٹیں۔