بدعنوانی ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند

  • June 1, 2018, 8:42 pm
  • National News
  • 128 Views

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منوراحمد شاہوانی کے روبرو کمشنر آفس کے ذیلی دفتر ڈائریکٹر یٹ ڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ طلعت اسحاق ودیگر کے خلاف غیر قانونی اثاثہ جات بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی اور ایک گواہ نوید صدیق کا بیان قلمبند کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت کو13جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔