صوبائی محتسب کی ہدایت پر پنشن وگریجوٹی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی

  • June 1, 2018, 8:37 pm
  • National News
  • 173 Views

کوئٹہ (خ ن)صوبائی محتسب بلوچستان عبدالغنی خلجی کی ہدایت پر محمد سالا ر ریٹا ئر ڈایگز یکٹیو انجینئر ایریگشین ڈھاڈر کو پنشن وگر یجو ٹی کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کردی گئی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ نے صوبائی محتسب سے درخواست کی تھی کہ وہ 2016ءمیں ملازمت سے ریٹا ئر ہوئے لیکن اب تک پنشن وگر یجوٹی کے بقایا جات کی ادائیگی بارہا گز ارشات کے باوجود ادانہیں کی گئی صوبائی محتسب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ایر یگیشن کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کی جس پر متعلقہ حکام نے حاضر ہوکر آگاہ کیا کہ شکایت کنندہ کو تمام بقایاجات کی ادائیگی کردی جائے گیبعدازاں شکایت کنندہ نے شکریہ کے خط کے ذریعہ آگاہ کیاکہ ان کی شکایت کا ازالہ کردیا گیا ہے ۔