عوام کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں،بلال کاکڑ

  • June 1, 2018, 8:37 pm
  • National News
  • 138 Views

کوئٹہ (خ ن)وزیرا علیٰ کے سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات محمد بلال خان کاکڑ نے کہا ہےکہ حکومت کی کارکردگی نہایت کم وقت ہونے کے باجود قابل ستائش ہے عوام کی بہتری کیلئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں حکومت نے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے بلوچستان کو مزید پسماندہ رہنے نہیں دیا جائے گا انہوں نے امید ظاہر کی کہ نگراں حکومت شفاف الیکشن کرواکراقتدارمنتخب نمائندوں کے حوالے کریگی انہوںنے کہاکہ سیف سٹی پروجیکٹ کی بدولت شہر کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے مگر مزید اقدامات کی ضرورت ہےآنے والی حکومت بھی ترقی کے اس سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئےان اقدامات کو جاری رکھے گی۔