ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دور کا خاتمہ ہوگیا ،صادق عمرانی

  • June 1, 2018, 8:36 pm
  • Political News
  • 185 Views

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کے سیاہ ترین اور پرآشوب د ور کا خاتمہ ہوا۔ قوم ایک نئے عزم کے ساتھ حقیقی عوامی حاکمیت کی جانب اپنے سفرکا آغاز کرنے جا رہی ہے جمہوریت کی چادر میں لپٹی آمریت کے5سالہ دور حکومت میں سیاسی انتقامی سیاست اور دبی چنگاریوں کو ہوا دے کر جس کلچر کو فروغ دیا گیااسکا کسی طرح بھی سیاسی و اخلاقی اقدار سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا انتہا تو یہ ہےکہ حکمران اپنا بوریا بستر سمیٹتے ہوئے بھی عوامی مفادات پر کاری ضرب لگانے سے باز نہیں آئے ا ور پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے اپنی عوام دشمن پالیسیوں کا عملی ثبوت فراہم کر گئے اس سیاہ دور حکومت کو جس پہلو سے بھی دیکھا جائے منفی طرز سیاست کا منہ بولتا ثبوت ہی فراہم کرتی نظر آتی ہے خود کو سچا ثابت کرنے کیلئےاداروں میں باہمی تصادم کی پالیسی اپنائی گئی تاکہ اشتعال کی فضاء پیدا کر کے قوم کی توجہ اصل حقائق سے ہٹائی جا سکے ۔ دروغ گوئی اور ذاتی مفادات کے حصول کا منشور دے کر عوامی عدالت میں جانے والوں کے حقیقی احتساب کا وقت آن پہنچا ہے قوم جان چکی ہے کہ ووٹ کی پرچی ہی وہ مؤثر ہتھیار ہے جس کے ذریعے حقیقی احتساب اور ان عناصر کا محاسبہ کیا جا سکتا ہے جو قوم کے ووٹ کو سیڑھی بناکر وقت کے