پولیس نے ڈبل سواری کی پابندی کے نام پر روزہ داروں اور شہریوں کا جینا حرام

  • May 29, 2018, 4:26 pm
  • National News
  • 930 Views

کوئٹہ(آن لا ئن)کوئٹہ میں پولیس نے ڈبل سواری کی پابندی کے نام پر روزہ داروں اور شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے کوئٹہ شہر میں ایگل فورس کے اہلکار شہریوں کو دھوپ میں کھڑے کر کے تلاشی لی جاتی ہے اور ڈبل سواری کے نام پر شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیتے ہیں افطاری اور سکول کے اوقات میں ڈبل سواری کے نام پر کسی کو بھی نہیں بخشا جاتا ایگل فورس کو دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تشکیل دیا گیا مگر یہ فورس بھی دیگر پولیس کی طرح صرف موٹرسائیکل سواروں کو تنگ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے کوئٹہ کے شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا تھا کہ ایگل فورس کی تشکیل سے کوئٹہ میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا مگر بدقسمتی ایگل فورس بھی صرف اور صرف عوام کو تنگ کرنے کی سوا اور کچھ نہیں ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد محکمہ داخلہ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی اور اب ماہ رمضان میں لو گوں کے پاس کوئی سواری نہیں تو وہ موٹرسائیکل کا سہارا لے کر گھر سے بازار اور بازار سے گھر تک جاتے ہیں صبح کے اوقات میں سکول کے بچوں کو لے جانے والے والدین کو بھی ڈبل سواری کے نام پر تنگ کر دیتے ہیں اور افطاری کے اوقات یا بعد میں عید کی شاپنگ کر نے کے لئے آنیوالوں کو ایگل فورس تنگ کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو جینا حرام کر رکھا ہے شہباز ٹاؤن، جناح ٹاؤن، عالمو چوک، سرکی روڈ، منان چوک ، سرکلر روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر شہریوں کا جیناحرام کر رکھا ہے کوئٹہ شہریوں کے کہنا ہے کہ ہم سمجھتے تھے کہ نئی فورس دہشتگردوں کے خلاف کا رروائی کرینگے مگر بد قسمتی سے یہ فورس بھی صرف موٹرسائیکل کی ڈبل سواری تک محدود ہو گئی اور شہریوں کا جیناحرا م کر رکھا ہے۔