بلوچستان بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے سولر انرجی سسٹم کا سہارا لے لیا

  • May 29, 2018, 4:03 pm
  • National News
  • 227 Views

کوئٹہ(آن لا ئن)رمضان المبارک کے مہینے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے سولر انرجی سسٹم کا سہارا لے لیا تفصیلات کے مطابق ماہ صیام میں بھی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کی طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے عوام کو 24گھنٹوں میں 6سے 8گھنٹے ، دہی علاقے 12سے 14گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جبکہ زرعی فیڈرز کو 24گھنٹوں میں صرف 4سے 6گھنٹے بجلی نصیب ہوتی ہے جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام نے گھرویو ضروریات کو پورا کرنے سولر انرجی سسٹم کا سہارا لے لیا کوئٹہ کی مارکیٹوں میں شمسی سولر انرجی سسٹم 10 سے 300 واٹ تک دستیاب ہے جن کی قیمت 8سو سے 15ہزار ہے سولر انرجی سسٹم نہ صرف گھریلو ضروریات کو پورا کرنے نے لیے لگائے جاتے ہیں بلکہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی سے اب زمیندار اپنی زمینوں کو سیراب کرتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی حکومت اور کیسکو حکام کے سرد رویوں نے انہیں سولر سسٹم خریدنے پر مجبور کیا ہے انہوں نے حکومت سے بجلی کی پیدارورپر توجہ دینے اور عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔